تاثیر 13 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اردو اور ہندی زبان کا رشتہ سگی بہنوں جیسا ہے :: ضلع مجسٹریٹ
بھاگلپور/ مونگیر( منہاج عالم ) اردو زبان کے فروغ کے لئے محکمہ کا بینہ سکریٹریٹ ، اردو ڈائرکٹریٹ ، پٹنہ کے زیر اہتمام ”فروغ اردو“ کے تحت ضلع اردو زبان سیل مونگیر کی جانب سے ضلعی سطح پر آرٹ گیلری ، مونگیر میں ورکشاپ ، سیمینار و مشاعرہ کا انقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ شری اونیش کمار سنگھ نے رسم شمع افروزی سے کیا ۔ اس پروگرام میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں سے منسلک طلبہ و طالبات اساتذہ و پروفیسر حضرات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ جناب او نیش کمار سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے اردو زبان کا یقیناً فروغ ہوتا ہے اور اردو ہندی زبان کا رشتہ سگی بہنوں جیسا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اردو زبان کے فروغ میں شاعروں کا اہم رول رہا ہے جس میں میر تقی میر ، مرزا غالب ، فیض احمد فیض اور علامہ اقبال جیسے شاعر سر فہرست ہیں ۔ انہوں نے پروگرام کے افتتاح سے متعلق سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کے افتتاح میں حصہ لیا۔
مندوبین کی حیثیت سے پروفیسر شاہد رضا جمال نے اردو کی ترویج و اشاعت کے لیے گھروں سے اردو کا چلن عام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اردو بقول فراق اس لیے پڑھیں کہ افسر بننے کے بعد افسر دکھائی دیں۔ اس پروگرام کے تحت ورکشاپ میں شامل ہوئے مہمان اعزازی، مہمان خصوصی اور تمام اردو ملازمین کو تحفہ میں بیگ دیا گیا ۔ پروگرام کی نظامت محمد معراج اردو مترجم کلکٹریٹ مونگیر نے کیا ۔ موقع پر جناب منوج کمار ، ڈی پی او جناب فرخ رحمان صاحب ، جناب پروفیسر شاہد رضا جمال صاحب ، اسسٹنٹ پروفیسر زین شمسی صاحب ، ڈاکٹر آصف علی صاحب ، جناب رئيس الرضا صاحب ، مولانا عبد اللہ بخاری صاحب ، ابو محمد صاحب ، محمد جیمی وغیرہ نیز شاعروں میں ڈاکٹر جاوید اختر آزاد صاحب، اقبال احمد اقبال صاحب ، محترم رخشاں ہاشمی صاحبہ ، امام انیس صاحب ، محمد حسین صاحب، خالد شمش صاحب ، عبدالشکور صاحب ،خورشید گوہر صاحب ، محمد صابر انور صاحب اور محمد احسان انور صاحب شامل ہوئے۔ طلبہ کے طور پر فہمیدہ صبا ، غازیہ امین ، فضا پروین ، محمد نعمت اور ملکہ نشاط شامل ہوئیں ۔ آخر میں انچارج آفیسر ضلع اردو زبان سیل، مونگیر جناب جاوید اختر صاحب نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی طرح پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔