ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے جنگوں کے خاتمے کیلئے کام جاری رکھیں گے:بائیڈن انتظامیہ

تاثیر  08  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،08نومبر:امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے یہ توقع پیدا ہوئی ہے کہ ان کی نئی انتظامیہ غزہ کی پٹی اور لبنان میں بھی ایک سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ جنگیں روکنے لیے بائیڈن انتظامیہ بھی ایک بار پھر حرکت میں آئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنی بقیہ مدت کے دوران غزہ اور لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ غزہ میں جنگ کے خاتمے اور لبنان میں جنگ کے خاتمے تک کام جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ محصور پٹی تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔