تاثیر 04 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4 نومبر: ردھیمان ساہا رنجی ٹرافی کے موجودہ ایڈیشن کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز ساہا نے 2010 اور 2021 کے درمیان 40 ٹیسٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور نو ٹی – 20میں بھی حصہ لیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز، سن رائزرز حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز سمیت مختلف فریقوں کے لئے 170 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچوں میں بھی حصہ لیا۔
ساہا نے اتوار کی رات ایکس پوسٹ پر لکھا’’کرکٹ میں ایک یادگار سفر کے بعد، یہ سیزن میرا آخری ہوگا۔ میں ریٹائر ہونے سے پہلے، میںبنگال کی نمائندگی کرنے کے لئے ایک آخری بار اعزازیافتہ محسوس کر رہا ہوں۔ میں صرف نجی ٹرافی میں کھیلوں گا۔‘‘ اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔ آپ کا تعاون دنیا کے لئے معنی رکھتا ہے ۔آئیے اس سیزن کو یادگار بنائیں…‘‘
2007 میں اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے ساہا نے بنگال کے لئے 15برس کھیلا، اس کے بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی ) کے کچھ عہدیداروں کے ساتھ اختلافات کے بعد تریپورہ منتقل چلے گئے ۔ اس وقت کے سی اے بی کے سربراہ اویشیک ڈالمیا نے ساہا کو راضی کرنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اب بنگال کے لیے نہیں کھیل سکتے ہیں ۔
وہ سی اے بی کے ایک سینئر عہدیدار کے تبصروں سے ناراض تھے،جنہوں نے ذاتی وجوہات سے رنجی ٹرافی کے گروپ مراحل کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد ساہا کی وابستگی پر سوال اٹھائے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے بنگال ٹیم کا واٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا ،جب کہ کوچ ارون لال نے ہندوستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی سے بات کی۔