تاثیر 06 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی (مظفر عالم)
مجلس اتحاد المسلمین کی نظر بہار اسمبلی انتخابات پر ہے ، اگلے سال بہار اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ بہار انتخابات میں اسد الدین اویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) بھی انتخابی میدان میں نظر آئے گی ۔ بہار ایم آئی ایم کے صدر اور ممبر اسمبلی اختر الایمان سے بہار انتخابات کے سلسلے میں سیتا مڑھی ضلع سے 12 رکنی ٹیم نے پٹنہ جاکر ملاقات کی جس کی نمائندگی نان پور بلاک صدر ضیاء الدین و نظر عالم کی قیادت گئے جہاں باجپٹی بلاک کے منا منصوری نے مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہوئے، اُنہوں نے کہا کہ ملک ہندستان کے مسلم اور دلت کی آواز بلند کرنے والے واحد شخص اسد الدین اویسی ہیں اور بہار اسمبلی کے اندر اختر الایمان ہیں، وہیں نان پور بلاک کے صدر ضیاء الدین نے کہا کہ صدر بہار سے بہار اسمبلی اِنتخاب پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ صدر مجلس اسد الدین اویسی کی توجہ اگلے سال ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات پر ہے۔ سیتا مڑھی ضلع کے لگ بھگ تین سے چار سیٹ پر مجلس اتحاد المسلمین اپنے اُمیدوار کھڑا کرے گی، اس ٹیم میں ضلع تنظیم کے لیڈر محمّد نظر عالم ،محمد ضیاء الدین انصاری منا منصوری، وکیل افتخار عالم، محمد جینول منصوری شامل تھے