آئی سی سی انڈر- 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، نکی پرساد ہوں گی کپتان

تاثیر  24  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 دسمبر: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ آئی سی سی انڈر- 19 خواتین کے ٹی20- ورلڈ کپ 2025 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نکی پرساد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سانیکا چالکے نائب کپتان ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ ملیشیا میں 18 جنوری 2025 سے 02 فروری 2025 تک کھیلا جائے گا۔
نکی کی کپتانی میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر حال ہی میں ختم ہونے والے انڈر- 19 ویمنز ایشیا کپ کا خطاب جیتا۔انڈر- 19 ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے۔ دفاعی چیمپئن ٹیم انڈیا کو گروپ اے میں میزبان ملیشیا، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔