اسٹیٹ بینک آف انڈیا آفیسرز ایسوسی ایشن کا 44 واں عام اجلاس کا انعقاد

تاثیر  23  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا 23/ دسمبر (تاثیر بیورو) مرکزی میں واقع  پریسیڈینٹسی یونیورسٹی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا آفیسرز ایسوسی ایشن کا کولکاتا ماڈیول (بنگال سرکل) کی 44 ویں عام اجلاس کولکاتا سرکل کے ڈی جی ایم سری ناتھ شاستری ادیتی کی موجودگی میں ہوا، جس میں سنجے کمار شرما، جنرل سکریٹری، آفیسرز ایسوسی ایشن، چنڈی گڑھ ماڈیول، آفیسرز ایسوسی ایشن بنگال سرکلر کے جنرل سکریٹری شوبھا جیوتی چٹو پادھیائے اور صدر رنگناتھ سانیال نے شرکت کی۔
اجلاس میں بینکنگ کی موجودہ اور مستقبل کی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بنگال سرکل کے جنرل سکریٹری سبھو جیوتی چٹوپا دھیائے نے کہا کہ “بڑی تعداد میں اسامیاں پُر نہ ہونے کی وجہ سے بڑے ملازمین افسردہ ہو رہے ہیں۔ ان پر کام کا بوجھ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خودکشی کا راستہ بھی چن رہے ہیں۔ تازہ ترین ریکارڈ کے مطابق پبلک سیکٹر کے بینکوں پر مختلف پروگرام مسلط کیے جا رہے ہیں لیکن 5 دن کی بینکنگ سروس بھی شروع نہیں کی گئی، حالانکہ یہ حکومت اور یو ایف بی کا مشترکہ چارٹر ہے۔ اجلاس میں سرکاری بینکوں کی نجکاری کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔ میٹنگ میں کولکتہ ماڈیول کی تمام شاخوں کے افسران اور ممبران شامل تھے