تاثیر 17 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد , 17 دسمبر: تلنگانہ کی وزیرپنچایت راج سیتکانے قانون ساز کونسل میں اعلان کیا کہ کانگریس حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 3.21 لاکھ نل کے کنکشن فراہم کیے ہیں۔ اجلاس کے دوران اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیرسیتکا نے بتایا کہ 2021 تک ریاست کے 53.98 لاکھ گھروں کو 100 فیصد پینے کے پانی کی فراہمی حاصل تھی تاہم، جون اور جولائی میں دیہی علاقوں میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ 4.49 لاکھ گھروں میں نل کنکشن کی کمی ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم نے 3.21 لاکھ گھروں کو پینے کے پانی کیلئے نل کنکشن فراہم کر دیئے ہیں، لیکن 1.28 لاکھ گھروں کو اب بھی کنکشن کی ضرورت ہے۔ اس خلا کو پْر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سیتکا نے نشاندہی کی کہ اگرچہ کہ دیہاتوں کو بلک پانی کی سپلائی ہمیشہ موجود رہی ہے، لیکن طرززندگی میں تبدیلیوں کی وجہ سے گھریلو نل کنکشنس کی مانگ میں اضافہ ہواہے۔