نارائن کرشی وگیان سنستھان کا سات روزہ مشروم ٹریننگ پروگرام ہوا اختتام پذیر

تاثیر  12  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے تحت چلائے جانے والے نارائن کرشی وگیان سنستھان پلانٹ ڈیزیز شعبہ کے ذریعہ سات روزہ مشروم ٹریننگ پروگرام آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ یونیورسٹی کے چانسلر مسٹر گوپال نارائن سنگھ نے پروگرام میں ٹریننگ مکمل کرنے والے کسانوں، طلباء اور دیگر لوگوں کو انٹرپرینیورشپ کی طرف قدم اٹھانے‌، انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پیتھالوجی کے اساتذہ کو ایسی روزگار پر مبنی تربیت فراہم کرنے پر مبارکباد دی ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ایچ کے سنگھ نے سب کو خوش آمدید کہا اور ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرینی سے فیڈ بیک لیا اور انکی شرکت پر بھی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر تمام ٹرینیز کو سرٹیفکیٹ بھی دئے گئے ۔ اس پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ترجمان پروفیسر اشوک کمار، پروفیسر ڈی آر سنگھ اور شعبہ پودہ امراض کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پرشانت کمار سنگھ اور ڈاکٹر شیوم سنگھ اور دیگر اساتذہ موجود تھے‌ ۔