ضلع اردو زبان سیل ارریہ کے زیرِ اہتمام تقریری مسابقہ کےانٹر زمرے میں شکیب انصاری نے ماری بازی

تاثیر  12  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ :- (  مشتاق احمد صدیقی ) اردو ڈائریکٹوریٹ محکمۂ کابینہ سیکرٹیریٹ پٹنہ کی ہدایت پر گزشتہ دنوں ضلع ارریہ اردوزبان سیل کے زیرِ اہتمام منعقدہ مسابقتی تقریری پروگرام میں محمد شکیب انصاری  نے اول پوزیشن حاصل کر کے والدین ،اساتذہ اور ادارہ کا نام روشن کرتے ہوئے ان کے سروں کو فخر سے اونچا کیا بلند کیا، عزیزم شکیب شہر ارریہ کے قلب میں واقع قدیم تاریخی ادارہ مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے درجہ عربی سوم کے طالب علم ہیں، انٹر میڈیٹ زمرہ میں انہوں نے پہلا مقام حاصل کیا ہے اور اس زمرہ میں کل ٣٧ شرکاء شاملِ مسابقہ ہوئے تھے، جس میں انھوں نے اول مقام حاصل کیا، گزشتہ کئی سالوں سے طلبا طالبات کے مابین  مسابقتی پروگرام ضلع اردو زبان سیل ارریہ کی جانب سے منعقد ہوتا آرہا ہے، مگر اس بار کثیر تعداد میں ضلع کےمختلف، ہائی اسکول، کالجز اور ملحقہ مدارس کے طلبہ اور طالبات  نے حصہ لیا اور تینوں زمروں کے مقابلے بڑے دلچسپ اور سخت ہوئے، محنت اور سچی لگن کے باوجود محمد شکیب انصاری  کے اول پوزیشن حاصل ہونے پر مدرسہ میں خوشی کا ماحول ہے ،اساتذہ کرام اور  وذمہ داران مدرسہ اس ہونہار طالب علم کو مبارکباد پیش کررہے ہیں، مزید کامیابی وبلندی کی دعائیں بھی  دے رہے ہیں۔
مدرسہ کے پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی  سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ  محمد غفران متعلم مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ جو درجہ عربی اول میں پڑھتا ہے، انہوں نے بھی میٹرک زمرہ میں دوم پوزیشن حاصل کی ہے، اس زمرہ میں بھی48/ مساہمین شامل ہوئے تھے۔یہ موقع نہایت مسرت وخوشی کا ہے ،اساتذہ کرام نے ان بچوں پر بڑی محنتیں کی ہیں، جبھی یہ مقام انہیں حاصل ہو سکا ہے، طلبہ کی کامیابی دراصل استادوں کی کاوش اور ان کی دعاؤں میں مخفی ہوتی ہے، اس لئے مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی نے کہا کہ میں تمام اساتذہ کرام کی محنتوں کو سلام کرتا ہوں۔اورامید ہے کہ مزید محنت اور اپنی کاوشوں سے ادارہ کا نام بلند کریں گے۔ آخر میں آپ نے کامیابی سے ہمکنار دونوں بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔