چندوسی ریلوے اسٹیشن پر شنٹنگ کے دوران انجن پٹری سے اتر گیا

تاثیر  31  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مرادآباد، 31 دسمبر: مرادآباد ریلوے ڈویڑن کے چندوسی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر تین پر منگل کو شنٹنگ کے دوران انجن پٹری سے اتر گیا۔ واقعہ کے بعد ریلوے حکام اور ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا۔ اس دوران ٹرینوں کا آپریشن کچھ دیر تک متاثر رہا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجر آدتیہ گپتا نے بتایا کہ منگل کی صبح 5 بجے شنٹنگ کے دوران انجن پٹری سے اتر گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ محکمہ ریلوے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ صبح 8:15 بجے سے انجن کو دوبارہ پٹری پر لانے کا کام ریلوے کارکنوں کی جانب سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سینئر ڈی سی ایم نے اس معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔