تاثیر 31 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد , 31 دسمبر:محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے آج تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر /سکریٹری کا عہدہ حاصل کیا۔ موصوف نے سابق نائب وزیر اعلیٰ و سابق وزیر داخلہ کے دفتر میں بحیثیت پی ایس خدمات ا نجام دی ہیں۔ محمد اسد اللہ ایک ایماندارو دیانت دار عہدیدار ہیں۔انہوں نے عہدہ حاصل کرنے کے بعد اردواکیڈیمی کے عہدیداران و ارکان عملہ کو اردوزبان وا دب کی ترقی کے سلسلہ میں پوری مستعدی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر وی۔ کرشنا اسسٹنٹ ڈائرکٹر تلنگانہ اردواکیڈیمی نے محمد اسد اللہ کا خیرمقدم کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا اور اردواکیڈیمی کی مختلف اسکیموں کے بار ے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس تقریب میں شیخ اسمٰعیل سپرنٹنڈنٹ‘ محمد عطا اللہ خان سپرنٹنڈنٹ ودیگر عہدیدارا وارکان عملہ موجود تھے۔