تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 20 دسمبر: ایک اہم پیش رفت میں، کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے ڈی سی وی سلیمان نیسا کمار نے جمعہ کو اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر بینیا پوکور تھانہ علاقہ میں ویشالی گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت رہیش کمار (31) اور معراج ملک (44) کے طور پر ہوئی ہے۔ رہیش کمار بہار کے گیا کے ادریچک گاؤں کا رہنے والا ہے، جب کہ معراج ملک پولیس کالونی، گیا، بہار میں رہتا ہے۔ ڈی سی ایس ٹی ایف وی سلیم نیسا کمار نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزم کے کمرے سے دو 9 ایم ایم آٹومیٹک پستول اور 18 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔