بھیونڈی امپا کی جانب سے کامیاب طبی لیکچر کا انعقاد

 

بھیونڈی ( شارف انصاری):- گزشتہ روز سہ پہر تین بجے امپا کی جانب سے بھگوان مہاویر اسپتال آدرش پارک میں طبی لیکچر کا پروگرام رکھا گیا۔ڈاکٹر انتخاب شیخ کے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا اغاز ہوا۔ ڈاکٹر زبیر شیخ امپا جنرل سیکرٹری مہاراشٹر نے کریڈٹ پوائنٹ اور گائیڈ لائن فار ایم سی ائی ایم رینیول پر معلوماتی لیکچر دیا۔ بھگوان مہاویر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیش ڈیرے صاحب نے ہسپتال کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی اور غریب نادار مریضوں کا سرکاری اسکیم کے تحت فری میں کس طرح علاج کیا جا سکتا ہے اس بارے میں بھی جانکاری فراہم کی. اس پروگرام میں  بڑی تعداد میں جنرل پریکٹیشنر نے شرکت کی اور جدید مشینری سے اپڈیٹ ہسپتال کا معائنہ بھی کیا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر عفان خان ( صدر امپا بھیونڈی ), ڈاکٹر عشرت مومن( صدرمپا لیڈیز ونگ), ڈاکٹر رضوان خان ( جنرل سیکرٹری  ),ڈاکٹر نسرین ضیا (جنرل


سیکرٹر ی لیڈیز ونگ ), ڈاکٹر تبریز خان، ڈاکٹر جاوید علی خان، ڈاکٹر سعید انصاری( نائب صدور امپا ), ڈاکٹر انتخاب شیخ ( خزانچی), ڈاکٹر  شاہدہ معروف ( خزانچی), ڈاکٹروثیق اعظمی، ڈاکٹر ابو طالب انصاری، ڈاکٹر عبدالباری انصاری، ڈاکٹر عبدالحفیظ انصاری (سینیئر  فزیشین) ، ڈاکٹر  شمس گیر کے  علاوہ خواتین ڈاکٹروں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کیا جن میں ڈاکٹر نسرین انتخاب شیخ، ڈاکٹر سفینہ تبریز انصاری، ڈاکٹر  پروین انصاری موجود  تھیں ۔ ڈاکٹر نیہا انصاری نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیا۔