تاثیر 23 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 23 دسمبر :شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے سینئر رہنما سنجے راوت نے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے اور شیو سینا (ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے مستقبل میں اکٹھے ہونے کے امکانات پر تبصرہ کیا ہے۔ یہ بیان اْس وقت آیا ہے جب دونوں رہنماؤں کو ایک خاندانی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
راج ٹھاکرے کے بھتیجے یش دیش پانڈے کی شادی کی تقریب میں ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے ایک ساتھ شریک ہوئے، جس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر دونوں کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔ ایم این ایس اور شیوسینا دونوں کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد دونوں بھائیوں کے مل کر کام کرنے کی باتیں شروع ہو گئی تھیں۔