بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومتیں گڈ گورننس کی علامت بن رہی ہیں : وزیر اعظم

تاثیر  17  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 دسمبر : وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کی بھجن لال شرما حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر منگل کو جے پور میں منعقد پروگرام “ایک ورش- پرینام اتکرش” میں کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومتیں گڈ گورننس کی علامت بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت راجستھان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے توانائی، سڑک، ریلوے اور پانی سے متعلق46,300 کروڑ روپے کے 24 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ راجستھان میں پانی کے چیلنج کا مستقل حل فراہم کریں گے۔ یہ پروجیکٹ راجستھان کو ملک کی سب سے زیادہ مربوط ریاستوں میں سے ایک بنائیں گے۔ اس سے راجستھان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ راجستھان کی سیاحت، اس کے کسانوں اور نوجوان دوستوں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔