تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،یکم دسمبر:پاکستان کے ملتان میں کھیلے جا رہے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستانی بلے بازوں نے 95 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں حاصل کر لیا، کامران اختر نے 63 اور بابر علی نے 32 رنز بنائے۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال نے پاکستان کو جیت کے لیے 95 رنز کا ہدف دیاتھا۔ نیپال نے پاکستان کے خلاف 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے مطیع اللہ نے 4 اوور میں 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

