پولیس نے سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا

تاثیر  1  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، یکم دسمبر :منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے، سری نگر میں پولیس نے 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پریوینشن آف ایلسیٹ ٹریفک ان نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ بدنام زمانہ منشیات فروشوں میں رضوان بشیر دھوبی ولد بشیر احمد دھوبی ساکنہ ساکنہ صفاکدل (حال گرڈ کالونی سری نگر)، پرویز احمد بٹ ولد نور محمد بٹ ساکنہ کرنابل تکنواری، اویس حسین میر ولد سجاد حسین میر, ندیم حسین بٹ ولد تنگ باغ، نوپورہ، سری نگر کا رہائشی مشتاق احمد بٹ ساکنہ بٹوارہ سری نگر، شیخ جبران نثار ولد نثار احمد شیخ ساکنہ بٹوارہ سری نگر، رقیب لطیف بھٹ عرف عامر ولد محمد لطیف بٹ ساکنہ بھٹ محلہ آلوچی باغ سرینگر، عبدالاحد بٹ ولد محمد سلطان بھٹ ساکن بنپورہ، بٹاملو، سری نگر، معین خان عرف معین ولد غلام حسن خان عرف ماما ساکنہ ٹینگ پورہ بائی پاس سرینگر، سجاد احمد بیگ عرف بویا ولد مرحوم عبدالحمید بیگ ساکنہ مدینہ کالونی آلوچی باغ سیکٹر بی اور ارشد احمد میر ولد نذیر احمد میر ساکنہ جوگی لنکر، رعناواری کے خلاف رسمی کارروائی کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔