برسبین میں حالات کافی چیلنجنگہی، لیکن 35 اوورز کے بعد بلے بازی کرنا آسان : شبھمن گل

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

برسبین، 13 دسمبر: آسٹریلیا کے خلاف گابا میں جاری بارڈر- گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل اسٹار ہندوستانی بلے باز شبھمن گل نے کہا کہ برسبین میں حالات کافی چیلنجنگ ہیں لیکن 30 سے 35 اوور کے بعد پہلے بلے بازی کرنا آسان ہوتا ہے۔
سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں برابری پر ہیں۔ اگلا مقابلہ ’’دی گابا‘‘ میں ہوگا، جہاں ایک ناتجربہ کار ہندوستانی ٹیم نے 2020-21 کے دورے کے دوران آسٹریلیا کو 32 سالوں میں اپنی پہلی ٹیسٹ شکست دی تھی۔
گل نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا، ’’جس شدت کے ساتھ یہاں کھیل کھیلے جاتے ہیں، خاص طور پر ٹیسٹ میچ، وہ مشکلات میں سے ایک ہے کیونکہ پانچ دنوں تک اسی طرح کی شدت برقرار رکھنا آسٹریلیا کے دورے کو اتنا مشکل بنا تی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ ذہنی تیزی اور ذہنی فٹ نس ہے جس کی یہاں آسٹریلیا میں ضرورت ہوتی ہے۔‘‘