بنگلہ دیش کے سپریم کورٹ نے اداکارہ شومی قیصر کی عبوری ضمانت پر لگائی روک

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ ، 13 دسمبر:معروف بنگلہ دیشی اداکارہ اور بنگلہ دیش کی ای -کامرس ایسوسی ایشن کی سابق صدر شومی قیصر کو سپریم کورٹ سے دھچکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی عبوری ضمانتپر پابندی عائد کر دی ہے۔سپریم کورٹ کے اپیلٹ ڈویژن کے چیمبر جج جسٹس محمد رضاء الحق نے یہ حکم ریاست کی جانب سے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کے بعد جاری کیا۔
ڈیلی اسٹار اخبار نے آج اپنی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دی۔سپریم کورٹ کے چیمبر جج نے جمعرات کو ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی، جس میں قتل کی کوشش کے مقدمے میں اداکارہ شومی قیصر کو عبوری ضمانت دی تھی۔ سپریم کورٹ کے چیمبر جج نے ریاست کی عرضی کو بھی اگلے سال 6 جنوری کو اس معاملے کی سماعت کے لیے اپنے مکمل بنچ کے پاس بھیج دیا۔ اداکارہ کو 6 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں ہیں ۔ ہائی کورٹ نے 10 دسمبر کو قیصر کو تین ماہ کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔