تاثیر 11 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے چناری تھانہ علاقے NH-2 فور لین پر پکھناری گاؤں کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے ایک بائک سوار کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے بائک پر سوار بھائی بہن کی موت ہو گئی ۔ واضح ہو کہ 18 سالہ جوان سید حسن اپنی چھوٹی بہن کو بائک پر لیکر بہن کو اسکول پہنچانے جا رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں خرم آباد گاؤں کے رہنے والے چاند محمد کی 12 سالہ بیٹی کنیز زہرا اور 18 سالہ بیٹا سید حسن شامل ہے ۔ موقع پر جمع ہوئے لوگوں نے حادثے کی اطلاع پولس کو دی ۔ لواحقین کے پہنچنے کے بعد پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا ۔ چناری تھانہ انچارج رنجن کمار نے اس ضمن میں بتایا کہ حادثہ کے بعد ملزم نامعلوم گاڑی ڈرائیور اپنی گاڑی لیکر فرار ہو چکا تھا ۔ پولس اسکی شناخت میں لگ گئی اور شناخت کے بعد کاروائی یقینی طور پر ہوگی ۔