کرگہر علاقہ کواکھونچ میں ہرش فائرنگ پر دو افراد کی اسلحہ کے ساتھ ہوئی گرفتاری

تاثیر  11  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 10 دسمبر 2024 کی شب پولس کو کرگہر پولس اسٹیشن کے تحت کواکھونچ گاؤں میں گیا سنگھ کے بیٹے کی تلک تقریب میں فائرنگ کی اطلاع ملی تبھی پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس روشن کمار کی ہدایت پر سب ڈویژنل پولس افسر سہسرام-1، کرگہر پولس اسٹیشن سربراہ کے ساتھ ایک خصوصی چھاپہ ماری ٹیم تشکیل دی گئی، جسکے بعد دو افراد دھنو کمار سونی عمر 45 سال ولد پنڈت گنیش پرساد تکیہ سہسرام ​​نگر اور چندر شیکھر پردھان عمر 42 سال ولد پنڈت بندیشوری رائے گاؤں کواکھونچ تھانہ کرگہر روہتاس سے پوچھ گچھ کی گئی دونوں نے ہرش فائرنگ کا اعتراف کیا، جسکے بعد دونوں افراد کو رائفل بندوق اور گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ ضبط شدہ ایک اسلحہ کا لائسنس چندر شیکھر پردھان کے نام سے جاری ہے، جبکہ ایک اور شخص دھنو کمار سے برآمد اسلحہ کا لائسنس نہیں ہے ۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 315 بور کی ایک رائفل، ایک ڈبل بیرل بندوق، 315 بور کا ایک زندہ کارتوس، 5 زندہ گولیاں شامل ہیں، دونوں ملزمان کی مجرمانہ تاریخ کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے ۔