تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 14 دسمبر: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین راجدھانی کے کوتوالی تھانہ علاقے میں اسکولی طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے کو لے کر سنجیدہ ہیں۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا پر ٹویٹ کر کے وزیر اعلیٰ نے رانچی پولیس کو جلد از جلد چھیڑ چھاڑ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی سخت ہدایات دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے حکم کے بعد پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کوتوالی تھانہ علاقے میں سی سی ٹی وی میں قید اسکولی طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے رانچی پولیس کو سخت کارروائی کرنے اور جلد اطلاع دینے کا حکم دیا ہے۔