اسکولوں کو پھر دھمکیاں ملیں

تاثیر  14  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 دسمبر: قومی راجدھانی کے 30 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ملنے کے ایک دن بعد ہفتہ کو دہلی کے کئی اسکولوں کو دوبارہ اسی طرح کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اس ہفتے میں یہ تیسری کال ہے۔ آج پھر چھ اسکولوں بشمول ڈی پی ایس آر کے پورم، ریان انٹرنیشنل اسکول، وسنت کنج کو بم کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔ پولیس کے مطابق آج صبح 6 بجکر 12 منٹ پر اسکولوں کو ایک گروپ میل موصول ہوا۔ پولیس نے بتایا، آج صبح 6:12 بجے اسکول کو بیری اللہ کے نام سے ایک گروپ میل موصول ہوا۔ بم کی دھمکی کی ای میل موصول ہونے کے بعد اسکولوں نے دہلی پولیس کو مطلع کیا۔ حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔