تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 26 دسمبر 2024:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج’ پرگتی یاترا‘ کے دوران شیوہر ضلع میں 187 کروڑ روپے کی لاگت سے 231 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے پپراہی بلاک کے میسودھا گرام پنچایت میں 130.33 لاکھ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ ’پنچایت سرکاربھون‘ کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر شدہ پنچایت سرکاربھون کا معائنہ کیا اور خواتین کے میٹنگ روم، لائبریری، سرپنچ آفس وغیرہ کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں پنچایت سرکار بھون بہت خوبصورتی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ گرام پنچایت کے نمائندوں کو بھی سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر شدہ پنچایت سرکاربھون کے سامنے پودا بھی لگایا۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے جل- جیون- ہریالی مہم کے تحت منریگا کے ذریعہ تعمیر کئے گئے تالاب کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے تالاب میں زیرہ (مچھلی کا بچہ) چھوڑا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تالاب بہت اچھی طرح سے بنایا گیا ہے۔ اردگرشجر کاری کی وجہ سے یہاں کا منظر دلکش بن گیا ہے۔ جیویکا دیدی اس تالاب میں ماہی پروری کر سکیں گی۔ جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔’ چمیلی جیویکا مہیلا گرام سنگٹھن ‘سے وابستہ دیدیوں نے تالیاں بجا کر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نیشفاف بھارت مشن (دیہی)، لوہیا سوچھ بہار مہم کے تحت فضول مواد سے بنائے جانے والے آر گینک کھادکا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے گرام پنچایت میسودھا کے تحت پپراہی میں 15.62 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر شدہ جیویکا بھون کے نام پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر شدہ جیویکا بھون کی چابیاں چمیلی جیویکا مہیلا گرام سنگٹھن سے وابستہ جیویکا دیدیوں کو سونپی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدی سے بات کی اور ان کی بات سنی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیویکا کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں مالی مضبوطی بھی مل رہی ہے۔ بہت سے کام سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے کئے جا رہے ہیں۔ بہار میں جب ہم لوگوں کی حکومت بنی تو ہم نے سیلف ہیلپ گروپ کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے سال 2006 میں عالمی بینک سے قرض لے کر سیلف ہیلپ گرو پ میں اضافہ کا کام شروع کیا گیا۔ ہم نے سیلف ہیلپ سے وابستہ خواتین کو جیویکا دیدی کا نام دیا۔ خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے بہت سے کام کیے گئے۔ آپ سب اسے یاد رکھیے گا۔ ہم خواتین کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ آپ تمام جیویکا دیدی بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ اپنے تمام کام اسی لگن سے کریں۔ آپ کی جو بھی ضرورت ہے پوری کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بنیاد سنٹر پپراہی کا بھی معائنہ کیا۔ یہاں سے لوگوں کو فراہم کی جارہی فزیو تھراپی، ایکسرسائز تھراپی اور سمیت دیگر مہیا کرائی جارہی خدمات کے بارے میں افسران سے معلومات حاصل کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔ اس سے لوگ صحت کے بارے میں بیدار ہوں گے۔ یہاں سے لوگوں کو کئی طرح کی صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔