بارڈر-گواسکر ٹرافی میںکانسٹاس کوشامل کیا گیا

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

میلبورن، 20 دسمبر:آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں کے لیے اوپنر ناتھن میک سوینی کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا ہے۔ پرتھ میں سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے میک سوینی نے اب تک تین ٹیسٹ میچوں میں 10، 0، 39، 10*، 9 اور 4 رنز بنائے ہیں۔ ان کی جگہ نیو ساؤتھ ویلز کے 19 سالہ اوپنر سیم کونسٹاس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کانسٹاس سیریز سے پہلے ڈیوڈ وارنر کی خالی جگہ پر کرنے کی دوڑ میں تھے، لیکن انتظامیہ نے ابتدا میں میک سوینی کو موقع دیا۔
کونسٹاس نے گزشتہ ماہ پرائم منسٹر الیون کے لیے گلابی گیند کے وارم اپ گیم میں انڈیا اے کے خلاف ناقابل شکست 73 اور 107 رنز بنائے۔ اس کے بعد انہوں نے اس ماہ کے شروع میں شیفیلڈ شیلڈ میں ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف نیو ساؤتھ ویلز کے لیے 88 اور بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے لیے تین دن پہلے 27 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔