بیگوسرائے میںگولی مار کر ڈیلر کیبیٹے کا قتل، بدمعاشوں نے پیٹ اور سینے میں ماری گولی

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیگوسرائے، 20 دسمبر: بہار کے بیگوسرائے میں بدمعاشوں نے بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ ایک ڈیلر کے بیٹے کو دن دہاڑے گولی مار کرقتل کر دیا ہے۔ واقعہ تیگھڑا تھانہ علاقہ کے جلیوار ٹولہ کے قریب پیش آیا۔ قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔
مقتول کی شناخت تیگھڑا تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 15 بجل پور رہائشی گوپال کمار سنگھ عرف گولو کمار (25) ولد رام لگن سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاشوں نے گولو کو پیٹ اور سینے میں گولی ماری، جس سے وہ لہولہان ہوکر گرگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد تیگھڑا تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے تیگھڑا سب ڈویزنل اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بیگوسرائے صدر اسپتال بھیج دیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔