کرپوری جینتی آرگنائزنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہوٹل شیاما ریزیڈینسی میں ہوئی

تاثیر  28  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ (فضا امام) 28 دسمبر: بھارت رتن جنانائک کرپوری ٹھاکر کی 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جن سوراج پارٹی کی طرف سے کرپوری جینتی کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کرپوری جی کے خیالات کو لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ کرپوری جینتی کے انعقاد کے لیے ڈاکٹر رامبلی چندرونشی و ڈاکٹر ایم اعجاز علی کی قیادت میں کرپوری جینتی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ آرگنائزنگ کمیٹی کرپوری جی کے خیالات کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے تمام عہدیداروں اور جن سوراج کے بانی اراکین کے ساتھ رابطہ قائم کرے گی۔ اس سلسلے میں پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے دربھنگہ ضلع کرپوری جینتی جشن کمیٹی کی میٹنگ میں ہوئے ضلع صدر جناب بلٹو سہنی نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ جن سوراج پارٹی جننائک شری کرپوری ٹھاکر جی کے یوم پیدائش کو بڑے پیمانے پر منانے جا رہی ہے۔ جس کے لیے ریاستی سطح سے ڈاکٹر رامبلی چندرونشی اور ڈاکٹر ایم اعجاز علی کی قیادت میں 51 ارکان کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں ہمارے ساتھی اور دربھنگہ ضلع کے مظبوط کارکن ایڈوکیٹ شاہد اطہر کو ضلع کی طرف سے صوبہ میں نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے- اس موقع پر آج ضلع دفتر میں ضلع کرپوری جینتی تقریبات کے ممبران مسٹر بلٹو ساہنی، محمد ذاکر، اکبر علی، رام ناتھ ساہنی، گنگا پرساد ساہو، بھولا ساہو و سمیت کمار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ خدمت کا اجر ضرور ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے ریاستی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ جس کے لیے انہوں نے محترم پرشانت کشور جی’ منوج بھارتی، آفاق عالم، وسیم نیئر انصاری، ڈاکٹر رام بلی چندرونشی، ڈاکٹر ایم اعجاز علی اور بلٹو ساہنی جی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے- آج جو خاکہ تیار کیا گیا ہے اس پر کام کرنے کے بعد، ہم یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ 24 جنوری کو پٹنہ کے ملر ہائی اسکول کے میدان میں اتنا بڑا ہجوم کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔