تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ, 26 دسمبر:بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یومِ پیدائش پرعلی گڑھ کے وکاس بھون آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے معزز عوامی نمائندگان نے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ لکھنؤ میں منعقدہ پروگرام کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی، معاشی ترقی اور گڈ گورننس کی عکاسی کرنے والی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔