تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 دسمبر: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا آج قومی دارالحکومت دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری، مکمل فوجی اعزازات اور سکھ روایات کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ڈاکٹر سنگھ کی بڑی بیٹی اپیندر کور نے ان کی آخری رسو م میں مکھ اگنی دی ۔ اس سے پہلے انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور سکھ مذہبی رہنماؤں اور خاندان کے افراد نے گربانی کا ورد کیا۔
صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک، ماریشس کے وزیر خارجہ دھننجے رامفول، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو۔ نگم بودھ گھاٹ پر بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا۔ وزیر اعلیٰ آتشی، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، ایم پی پرینکا گاندھی، تینوں فوجوں کے سربراہان کے ساتھ سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان بھی موجود تھے۔ کئی مرکزی وزراء ، سفارت کار اور دیگر معززین بھی اپنے محبوب قائد کو الوداع کرنے پہنچے۔ سب نے خراج عقیدت پیش کیا۔