وزیر اعلیٰ بنتے ہی ہیمنت سورین کی نیت بدلنے لگی : بابولال مرانڈی

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 13 دسمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر بابولال مرانڈی نے ایک بار پھر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پوسٹ کر کہاکہ وزیر اعلی بنتے ہی ہیمنت سورین کی نیت میں کھوٹ آگئی ہے۔ انتخابات سے پہلے بلا روک ٹوک مفت کی ریوڑی کی طرح میئاں سمان یوجنا کی رقم تقسیم کرنے والی ہیمنت حکومت اب خواتین سے وصولی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
مرانڈی نے لکھا ہے کہ محکموں کو خصوصی ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ اسکیم کا فائدہ اٹھانے والی خواتین کے ناموں کی چھٹنی کسی بھی کرکے استفادہ کنندگان کی تعداد کو محدود کریں۔