وزیر داخلہ نے تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیا

تاثیر  24  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 دسمبر :داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر امت شاہ نے نئی دہلی میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ساتھ تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سی سی ٹی این ایس 2.0، این اے ایف آئی ایس، جیلوں، عدالتوں، استغاثہ اور فارنسک کو آئی سی جے ایس 2.0 کے ساتھ ملک گیر سطح پر مربوط کرنے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری، این سی آر بی کے ڈائریکٹر، وزارت داخلہ اور این سی آر بی اور این آئی سی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر داخلہ نے این سی آر بی سے کہا کہ وہ آئی سی جے ایس 2.0 میں نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ میں سہولت فراہم کریں۔ امت شاہ نے کہا کہ ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای-ساکشیہ، نیائے شروتی، ای سائن اور ای-سمنس جیسی ایپلی کیشنز کا استعمال کیاجانا چاہئے۔