آئندہ 23 دسمبر کو پہنچے گاجے ڈی یو کا اقلیتی کارواں رتھ، مختلف بلاکوں کا کرے گا دورہ

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

فاربس گنج/ارریہ ، 21 دسمبر: ارریہ میں آئندہ 23 دسمبر کو جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اشرف انصاری کی قیادت میں ضلع کے مختلف بلاکوں میں کارواں رتھ پہنچے گا۔ کارواں رتھ کے پروگرام میں پروگرام انچارج میجر اقبال، مجیب الرحمان، ڈویڑنل انچارج ارشاد علی آزاد بھی شامل ہوں گے۔
اس پروگرام کے ذریعے سیمانچل کے لوگوں کو حکومت کے 19 سال کے ترقیاتی کاموں سے واقف کروایا جائے گا۔ پروگرام کی تیاری اور کامیابی کے سلسلے میں آج پارٹی کے ضلع صدر آشیش پٹیل کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارواں رتھ پروگرام کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔