تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 26/ دسمبر (تاثیر بیورو) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت تحت، صارفین امور کے محکمے، حکومت مغربی بنگال نے صارفین کی بیداری کو فروغ دینے کے لیے نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں کریتا سرکشا میلہ کا افتتاح قندیل روشن کے ساتھ ہوا۔ اس میلے کی افتتاح صارفین کے امور کے وزیر ببلپ مترا نے کیا۔ جہاں موقع پر محکمہ پنچایت اور دیہی ترقیات اور محکمہ کوآپریٹیو پردیپ مجمدار مہمان خصوصی کے حیثیت سے موجود تھے۔ یہ میلہ 26 تا 28 دسمبر تک نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں جاری رہے گا، اور اس سال صارفین کے امور کے محکمے کے ذریعے تین کریتا سرکشا میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے بردوان میں پہلے سے ہی منعقد کیا جا چکا ہے۔ یہ میلہ صارفین کی تحریک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کا ایک موثر پلیٹ فارم ہے میلے میں 90 سے زائد اسٹالز موجود تھے۔ اس میلے میں ایس یو ایس اور نجی کاروباری افراد اپنی اسکیموں/مصنوعات کی نمائش کر رہے تھے۔ قومی صارف کے دن کنزیومر کلبوں کے طلباء کے درمیان کوئز مقابلہ اور دیگر پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں کئی نامور شخصیات نے اپنی موجودگی پیش کی، جن میں شامل ریاستی وزیر، غلام ربانی، وزیر، محکمہ ٹرانسپورٹ سنیہاشیش چکرورتی، وزیر مملکت،محکمہ اراضی اور زمینی اصلاحات چندریما بھٹاچاریہ، وزیر مملکت، محکمہ سیاحت (آزادانہ چارج)، تکنیکی تعلیم، اندرا نیل سین، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، محکمہ ماہی پروری بپلب رائے چودھری، وزیر مملکت، محکمہ پنچایت اور دیہی ترقی شیولی ساہا، اعزازی وزیر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ جاوید احمد خان، و دیگر وزراء اور مختلف صارف محکمہ کے عملہ بھی شامل تھے۔