ممتا انڈیا اتحاد کی رہنما بننے کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہیں : ابھیشیک بنرجی

تاثیر  16  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 دسمبر : ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے پیر کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی انڈیا اتحاد کے رہنما کے طور پر امیدوار بننے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا سینئر ترین لیڈر ہیں اور بی جے پی اور کانگریس دونوں کو شکست دے کر آگے بڑھی ہیں۔ ترنمول کے رکن پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں کہا کہ انڈیا اتحاد جلد میٹنگ کرے گا اور ممتا بنرجی کی امیدواری پر غور کرے گا۔ وہ سب سے سینئر، تین بار وزیر اعلیٰ اور تین بارکی ایم پی ہیں۔ وہ مرکزی حکومت میں کئی وزارتی عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ کانگریس کے اس بیان پر کہ ممتا ایک علاقائی پارٹی سے ہیں، ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اگرچہ ترنمول ایک علاقائی پارٹی ہے، پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس دونوں سے لڑ کر ترقی کی ہے۔ عوام کی حمایت حاصل کی ہے۔ اس بار ترنمول نے بی جے پی سے 6 ایم پی چھین لئے ہیں۔ بی جے پی کے خلاف ہمارا اسٹرائیک ریٹ بہترین ہے۔