ہم نے گیندوں کی وجہ سے اپنی پچوں میںتبدیلی نہیں کی ہے:ایم سی جی کیوریٹر میٹ پیج

تاثیر  23  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ملبورن، 23 دسمبر:بارڈر گواسکر ٹرافی (بی جی ٹی) کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے پہلے، ملبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے چیف کیوریٹر میٹ پیج نے پیر کو کہا کہ انہوں نے گیندوں کی وجہ سے اسٹیڈیم کی پچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔آسٹریلیا میں استعمال ہونے والی کوکابورا گیند کی سیم کم ابھری ہوئی ہوتی ہے اور یہ جلدی نرم ہوجاتی ہے، جس سے گیندبازوں کے لئے ڈیوکس کے مقابلے میں اسے استعمال کرنا زیادہ مشکل ہوجاتا ہے، جو سیم اور سوئنگ گیند بازی میں مدد کرتی ہے۔
برسبین میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26 دسمبر سے مشہور ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔پریس کانفرنس میں پیج نے کہا کہ پچ سے گیند بازوں کو کھیل کے مختلف پوائنٹس پر مواقع ملیں گے اور بلے بازوں کو بھی فائدہ ہوگا۔پیج نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ہم نے گیندوں کی وجہ سے اپنی پچوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔