حوثی حملوں کے جواب میں براہ راست ایران کو نشانہ بنایا جائے : موسادچیف کا نیتن یاہو کو مشورہ

تاثیر  23  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب،23دسمبر:اسرائیلی اخبار “یدیعوت احرونوت” کے انکشاف کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیاع نے سفارش کی ہے کہ یمن سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں حوثیوں کے بجائے ایران پر حملہ کیا جائے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق برنیاع نے سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت میں حالیہ دنوں میں اسرائیل پر حوثیوں کے حملوں کے تناظر میں یہ بیان دیا۔ موساد کے سربراہ کے مطابق محض صنعاء میں کارروائی پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ ایران پر براہ راست حملہ کیا جانا چاہیے۔چینل کی رپورٹ کے مطابق برنیاع کا کہنا تھا کہ “ہمیں سر کو کچلنا چاہیے، اگر ہم نے صرف حوثیوں کو نشانہ بنایا تو یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ہم انھیں روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے”۔