مکھیہ منتری لاڑکی بہن یوجنا کی دسمبر قسط کی ادائیگی شروع

تاثیر  24  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 24 دسمبر: مکھیہ منتری لاڑکی بہن یوجنا کے تحت دسمبر کی قسط کی ادائیگی کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے اور یہ رقم 31 دسمبر تک مستفید ہونے والی خواتین کے کھاتوں میں جمع کر دی جائے گی۔ اس ماہ 35 لاکھ خواتین کو اس یوجنا کے تحت 1500 روپے دیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ دسمبر کے آخر تک یہ رقم خواتین کے کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے نے ‘ مکھیہ منتری لاڑکی بہن یوجنا’ کی قسطوں کی تقسیم شروع کر دی ہے اور اس ہفتے سے خواتین کو 1500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔