تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے سپریمو اوم پرکاش چوٹالہ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور ریاست کی سیاست میں ان کی فعال شراکت کو یاد کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک پرانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا، “ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ وہ برسوں تک ریاست کی سیاست میں سرگرم رہے اور چودھری دیوی لال جی کے کام کو آگے بڑھانے کی مسلسل کوشش کی۔ “غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ میری گہری تعزیت۔