وزیراعظم نے بجٹ پر تجاویز کے لیے ماہرین اقتصادیات سے ملاقات کی

تاثیر  24  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 دسمبر : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو نئی دہلی میں معروف اقتصادی ماہرین اور اسکالرس کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ آئندہ مرکزی بجٹ 2025-26 کے بارے میں ان کے خیالات اور تجاویز حاصل کی جاسکیں۔ دراصل بجٹ سے پہلے ہمیشہ ہر شعبے کے ماہرین کی رائے لی جاتی ہے۔
وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں معروف ماہرین اقتصادیات اور ماہرین کے ساتھ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی وی آر سبرامنیم، ملک کے چیف اکنامک ایڈوائزر اننت ناگیشورن ، ماہر اقتصادیات سرجیت بھلا، ڈی کے جوشی اور دیگر ماہرین نے شرکت کی، قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس آئندہ مرکزی بجٹ کے تناظر میں اقتصادی ماہرین کے خیالات اور تجاویز جاننے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ سیتا رمن یکم فروری 2025 کو لوک سبھا میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کریں گی۔