سہسرام کے ا​​سکاٹش اسکول میں کرسمس ڈے موقع پر ہوا پروگرام کا انعقاد

تاثیر  24  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) کرسمس ایک منفرد تہوار ہے جو پوری دنیا میں بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے ۔ یہ مذہبی اور ثقافتی حدود سے بالاتر ہوکر دنیا بھر میں منایا جانے والا ایک عالمی موقع ہے ۔ اس موقع پر اسکاٹش سنٹرل اسکول سہسرام ​​کے طلباء نے سانتا کلاز کے روپ میں ایک الگ ہی تصویر دیکھائی ۔ چمکتے بلب، چمکتے ستارے اور کرسمس ٹری کے ساتھ سانتا کلاز کی سرخ رنگ کی ٹوپی اور لباس دیکھتے بن رہا تھا جہاں بچوں نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو کھلایا بھی اور خوشیاں منائیں ۔ بچوں نے سانتا کلاز کے روپ میں ٹافیاں تقسیم کیں اور محبت اور تعاون کا پیغام دیا۔ ۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنیل کمار سنگھ، پرنسپل ارون کمار تیواری، وائس پرنسپل سنگیتا سنہا، ابھئے کمار، سمیت کمار، رتیش کمار، پوجا، پرینکا، مدھولتا وغیرہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔