اردو کارواں کے مقابلو میں رئیس جو نیئر کا لج کے طلباء کی شاندار کا میا بی

 

بھیونڈی( شارف انصاری ):- اردو زبا ن و ادب کی ترقی اور فروغ میں ممبئی کی علمی،ادبی، ثقا فتی تنظیم اردو کارواں کا آ ٹھواں عشرہئ اردومقا بلو ں کاآغاز26 نومبر 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک مختلف نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مقام ِ مسرت ہے کہ ان مقا بلو ں میں رئیس ہا ئی اسکول اینڈ جو نیئر کالج، بھیونڈی کے طلبہ نے بڑ ے جو ش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور بہترین کار کردگی کا مظا ہر ہ کیا۔ انٹر کالج تمثیلی مشاعرے میں گیارھویں سائنس الف کے طالب علم قریشی عمران نے حصہ لیا اور منظر بھو پالی کی بہترین تمثیل پیش کر تے ہوئے اوّل انعام حا صل کیا۔ مونو ایکٹنگ مقا بلے میں شیخ شمائلہ نے اوّل انعام حا صل کیا۔ بیت بازی میں خان سندس،شیخ نمرہ اور انصاری اقرا، پر مشتمل ٹیم نے بھی اول انعام حاصل کیا۔ اسی طرح ادبی ریل مقابلہ میں مومن عطیہ نے دوم انعام حاصل کیا۔تما م مقا بلو ں میں رئیس ہا ئی اسکول اینڈ جو نیئر کالج کے طلباءکی شاندار کارکردگی کے عوض ادارے کو نشانِ امتیا ز ٹرافی سے نوازا گیا ۔مذکورہ تمام انعام یافتگان کو خلافت ہاؤس کے شبلی نعمانی آڈیٹوریم میں منعقدہ شاندار تقریب میں انعامات سے نوازا گیا۔اس شاندار کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے صدر الما زفقیہ، نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن، سکریٹری دانیال قاضی، خازن فہد بوبیرے،رئیس ہائی اسکول وجونیئر کالج کے چیئر من یاسر تاتلی،پرنسپل ضاء الرحمن انصاری،وائس پرنسپل عامر صدیقی،اسسٹنٹ ہیڈماسٹر مخلص مدعو،سپر وائزرس اسرار پٹھان،سبطین کشیلکر،وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ اسٹاف  کی جانب سے  انعام یافتگان طلباء اور ان کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ، کامل انصاری، رفیعہ مومن، رومیشہ مومن،صوفیہ مومن کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔