تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 25 دسمبر:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ‘بھارت رتن’ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ یہ مجسمہ دارالحکومت لکھنؤ میں گومتی کے کنارے کڑی گھاٹ پر نصب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر دفاع اور وزیر اعلیٰ نے مجسمہ ساز امرپال سنگھ کو بھی اعزاز سے نوازا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر اٹل عزم کا عہد کیا۔
استقبالیہ تقریر ایم ایل اے نیرج بورا نے کی۔ اس دوران میئر سشما کھڑکوال، نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، بی جے پی کے ریاستی صدر چودھری بھوپیندر سنگھ، راجیہ سبھا کے اراکین ڈاکٹر دنیش شرما اور برجلال، قانون ساز کونسل کے رکن مکیش شرما، سابق وزیر محسن رضا وغیرہ موجود تھے۔