تاثیر 13 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہزاری باغ، 13 دسمبر:شہر کے مٹواری میں واقع نیتا جی سبھاش چندر بوس پبلک اسکول میں جمعہ کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ رنگولی اور سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں صدر علاقے کے ایم ایل اے پردیپ پرساد مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
اسکول کے پرنسپل دیویندر گوسوامی نے ایم ایل اے کا خیرمقدم کیا اور گلدستہ پیش کرکے ان کا اعزاز کیا۔ نمائش کا دورہ کرتے ہوئے صدر ایم ایل اے نے طلباء کی طرف سے بنائی گئی رنگولی اور سائنس کے ماڈلز کی تعریف کی۔ انہوں نے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلباکو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ بچوں کے فن اور سائنسی انداز کو دیکھ کر مجھے یقین ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کا مستقبل روشن ہے۔