خاتون آر جے ڈی ضلع کمیٹی کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد۔

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

آر جے ڈی کی خاتون ریاستی صدر محترمہ ریتو جیسوال کی بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت۔ 

ارریہ ( مشتاق احمد صدیقی ) ڈسٹرکٹ گیسٹ ہاؤس ارریہ میں مہیلا آر جے ڈی ضلع کمیٹی کی ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں مہیلا آر جے ڈی کی ریاستی صدر محترمہ ریتو جیسوال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جب ریاستی صدر محترمہ ریت  جیسوال سرکٹ ہاؤس ارریہ پہنجی تو ضلع خاتون آر جے ڈی کی صدر شریمتی لولی نواب اور  راشٹریہ جنتا دل کے ضلع صدر منیش یادو جی کی قیادت میں ضلعی تنظیم کے عہدیداروں نے میٹنگ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔  اس موقع پر ضلع اور تمام نو بلاکوں کے خواتین سیل کے بلاک اور سٹی صدر موجود تھے۔ انہوں نے تنظیم کی توسیع اور مضبوطی کے حوالے سے کئی اہم تجاویز پیش کیں اور یقین ظاہر کیا کہ 2025 کے اسمبلی انتخابات میں خواتین کا سیل اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر آر جے ڈی کی ریاستی صدر محترمہ ریتو جیسوال نے کہا کہ بوتھ سطح تک خواتین آر جے ڈی کمیٹی بنائی جائے گی اور آپ نے تنظیم کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی صدر ریتو جیسوال نے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم تجاویز دیں۔  انہوں نے کہا کہ 2025 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بوتھ سطح پر خواتین کی آر جے ڈی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، تاکہ خواتین سیل کا کردار مزید موثر ہو سکے۔اجلاس میں ضلع کے تمام بلاکس اور ضلع کی خواتین سیل کی صدور بھی موجود تھیں۔  ضلع صدر منیش یادو اور خواتین ضلع صدر لولی نواب نے انتخابی تیاریوں کے لیے تنظیم کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔اس کے ساتھ یہ بھی بات چیت ہوئی کہ 18 دسمبر کو بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو ارریہ میں پارٹی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں گڑیا یادو، سونی خاتون، پھلو داس، شبہ بیگم، کلپنا دیوی، سمترا کسکو، سمترا دیوی سمیت دیگر خواتین رہنما بھی موجود تھیں۔