کانووکیشن تقریب میں روہتاس کی طالبہ کو ملا گولڈ میڈل،پرنسپل ڈیپارٹمنٹ صدر نے دی مبارکباد

تاثیر  12  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

  سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ویر کنور سنگھ یونیورسٹی آرہ نے مختلف کالجوں اور پوسٹ گریجویٹ شعبہ جات کے ایم اے ٹاپرس کیلئے کانووکیشن تقریب کا اہتمام کیا جسمیں روہتاس کی ایک طالبہ کو گولڈ میڈل دیا گیا جہاں مہمان خصوصی کے طور پر بہار کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اور گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر بھی موجود تھے ۔ متذکرہ پروگرام کے موقع پر شانتی پرساد جین کالج سہسرام ​​کی پوسٹ گریجویٹ انگریزی شعبہ کی طالبہ پرتیبھا شنکر کو سیشن 2020-22 کیلئے اسکے بہترین نمبروں کی بنیاد پر اسے گولڈ میڈل دیا گیا ۔ اس خوشی میں شانتی پرساد جین کالج سہسرام ​​کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نوین کمار، پوسٹ گریجویٹ انگریزی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راجیش کمار سنہا اور کالج کے تمام اساتذہ نے متذکرہ کامیابی پر اپنی طالبہ پرتیبھا شنکر کو مبارکباد دی ہے ۔  پرنسپل ڈاکٹر نوین کمار نے بتایا کہ پرتیبھا شنکر آنے والی نسل کے طلباء کیلئے تحریک کا ذریعہ بن گئی ۔