روہتاس میں اسکول وین میں لگی آگ، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ، بیگ اور کتابیں جلی ہوئی ملی

تاثیر  16  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

روہتاس16دسمبر: بہار کے روہتاس میں بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ واقعہ ڈالمیا نگر علاقہ کے چاول منڈی کے قریب پیش ا?یا۔ وین میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ بچے کو واپس لانے کے لیے جارہی تھی۔ پیر کے روزاسکول وین میں آگ لگ گئی۔ آگ کے بعد افراتفری مچ گئی۔ اچھی بات یہ تھی کہ اسکول وین میں بچے نہیں تھے۔ ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ درگا مندر چاول منڈی کے قریب ا? رہی ایک اسکول وین میں اچانک آگ لگ گئی۔ چلتی وین میں اچانک آگ لگنے سے سڑک کے بیچوں بیچ لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ وہاں موجود لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،حالانکہ وین مکمل طور پر جل گئی۔ وین کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی اسکول انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع ملی، وہ اسکول بند کرکے فرار ہوگئے۔ مقامی روی شیکھر نے بتایا کہ یہ اسکول وین پرائیویٹ پلے شانوی کڈز اسکول کی تھی لیکن وین میں کوئی بچے نہیں تھے۔ ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پرائیویٹ اسکولوں کی بسیں ہوں یا وین چلائی جا رہی ہیں، ٹرانسپورٹ رول کو نظر انداز کر کے بچوں کی زندگی سیکھلواڑ نہیں کیا جاسکتا ہے۔