تاثیر 13 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 14 دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں ایک عوامی پروگرام کے دوران 5500 کروڑ روپے کے 167 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مکمل طور پر کمبھ کے رنگ میں رنگے ہوئے نظر آئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کئی شلوک کے ذریعے پریاگ راج اور کمبھ کی شان و شوکت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مہاکمبھ سے اتحاد کا پیغام ابھرے گا، زبان، ذات پات اور علاقے کی کوئی تفریق نہیں ہوگی۔ یہاں سب ایک ہوں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر مجھے اس مہاکمبھ کو بیان کرنا ہو تو میں کہوں گا کہ یہ اتحاد کا ایسا مہایگیہ ہوگا جس کا پوری دنیا میں چرچا ہوگا۔ میں اس تقریب کی عظیم الشان اورشاندار کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ہمارا ہندوستان مقدس دریاؤں اور زیارت گاہوں کا ملک ہے۔ ان ندیوں کے بہاؤ کی جوپاکیزگی ہے، بے شمار تیرتھوں کی جو اہمیت ہے، ان کا سنگم، ان کا مجموعہ، امتزاج، اثر پریاگ ہے۔ یہ صرف تین مقدس دریاؤں کا سنگم نہیں ہے۔