تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ ، 16 دسمبر :فاربس گنج تھانہ علاقہ کے کرچیا پنچایت کے وارڈ نمبر 13 دھولبجا ہائی اسکول کے نزدیک 30 سالہ شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں سسرال میں موت ہوگئی۔ اطلاع کے بعد رات میں ہی فاربس گنج تھانہ پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔
رات بھر لاش کی دیکھ بھال کے لیے ایک چوکیدار تعینات کیا گیا۔ پیر کے روز صبح میں پھر پولیس گاوں پہنچ کر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا۔ اطلاع کے بعد کرسا کانٹا کے پہنچی پنچایت کے ہری پور گاوں میکے سے شادی شدہ کے والد بلدیو منڈل، بھائی منا کمار منڈل ، ماں شیلا دیوی گاوں پہنچی اور سسرال والوں پر بیٹی کے قتل کا الزام لگایا۔