باندی پورہ میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی ہلاک

تاثیر  04  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

باندی پورہ، 04 جنوری: شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع کے ایس کے پائین علاقے میں ہفتہ کو ایک فوجی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو فوجیوں کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی بانڈی پورہ-سرینگر روڈ پر ایس کے پایین کے قریب پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں پانچ فوجی شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بانڈی پورہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر دو کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تین شدید زخمی فوجیوں کو جدید علاج کے لیے سری نگر منتقل کیا جا رہا ہے۔