کشتواڑ سڑک حادثے میں لا پتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد 

تاثیر  06  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 6 جنوری :ضلع کشتواڑ کے سنیاس پاڈر علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک سڑک حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش پیر کے روز برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ ایک شخص کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں سخت موسمی حالات کے باوجود مسلسل تلاش میں مصروف ہیں۔دریا کے پانی میں ایس ڈی آر ایف اور دیگر رضاکار تنظیموں کے اشتراک سے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے، جس میں مقامی افراد بھی تعاون کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جس میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ دو افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔